صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع اورکزئی میں کسان مارکیٹ کے لئے جگہوں کا انتخاب کیا گیا۔ اِس سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طارق ہمراہ ضلعی آفیسر محکمہ زراعت اورکزئی نے مندرجہ ذیل جگہوں پر کسان مارکیٹ (کسان بازار) کا افتتاح کیا:-
1۔ کلایہ
2۔ فیروزخیل
کسان بازار کے اہتمام سے علاقائی کسان/ زمیندار اپنی اشیاء بغیر کسی منڈی کمیشن کے فروخت کرنےکے قابل ہونگے۔ اور عوام کو تازہ پھل اور سبزی قدرے آرزاں قیمت پر دستیاب ہونگے۔
عوام نے حکومت کے اِس اقدام کو سراہا۔