آج مورخہ 2019-11-14 کو ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے بمقام کاشہ لوئر اورکزئی میں "کھلی کچھری" منعقد کی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد طارق، ایم پی اے اورکزئی/ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے فوکل پرسن برائے ضم اضلاع جناب غازی غزن جمال، اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی اور تمام ضلعی محکمہ جات کے آفسران نے شرکت کی۔ عوام نے اپنے مسائل ضلعی انتظامیہ اور ایم پی اے اورکزئی کے سامنے پیش کئے۔ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی اور ایم پی اے اورکزئی نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات جلد از جلد اُٹھانے کی تاکید کی۔
بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے اورکزئی نے "کاشہ کاز وے" کا افتتاح کیا۔ جس سے کاشہ لوئر اورکزئی کے عوام کو آمدورفت میں بہت آسانی ہوگی۔
یہ کاشہ علاقہ کے عوام کا ایک درینہ مطالبہ تھا۔ جس پر علاقہ کے عوام نے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ، ایم پی اے اورکزئی اور SRSP آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا۔