**ضلع اورکزئی میں ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور بلیک مارکیٹینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری**
صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب واصل خان کے خصوصی احکامات پر آج مورخہ 2019-11-08 کو ضلعی انتظامیہ اورکزئی کے آفسران نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور آٹے، چینی اور دیگر اشیاء کےمعیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اِس موقع پر دوکانداروں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ کہ ذخیرہ اندوزی اور حکومت کے مقررہ قیمتوں سے زائد قیمتوں پر اشیاء کی فروخت سے اجتناب کیا جائے ورنہ خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی