صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں آج مورخہ 4 دسمبر کو بمقام ڈپٹی کمشنر ہاؤس ھنگو میں کمشنر کوہاٹ ڈویژن جناب معتصم باللہ شاہ صاحب کی زیر صدارت ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی جناب محمد عرفان الدین، ڈپٹی کمشنر ھنگو جناب گوہر زمان, ضلعی پولیس آفیسر ھنگو کے علاوہ ضلع اورکزئی اور ضلع ھنگو کے اہل سنت اور اہل تشیعہ مسالک کے مشران/ عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں امن و امان قائم کرنا اور تمام مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنا تھا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ امن قائم کرنا تماممکتبہ فکر کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لہذا کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی لہذا ٹل تا کوہاٹ روڈ ہر قسم کی ٹریفک/ آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔
For details please click
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us